ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رکن اسمبلی کے ذریعے  اپاہجوں میں سواریوں کی تقسیم

بھٹکل رکن اسمبلی کے ذریعے  اپاہجوں میں سواریوں کی تقسیم

Sun, 01 Jul 2018 19:24:52    S.O. News Service

بھٹکل: یکم جولائی (ایس او نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے تقسیم ہونے سے باقی رہ گئے سہ پہیہ سواریوں (تھری وھیلر)کوبروز اتوار  رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپاہجوں کے درمیان تقسیم کیا۔

سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی میعاد میں رکن اسمبلی ترقی جاتی امدادی منصوبہ سال 2017-2018کے تحت منظور کئے گئے  20لاکھ سے زائد روپیوں سے 23افراد کے لئے سواریاں خریدی گئی تھیں۔ انتخابات کے اعلان ہوتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی وجہ سے سواریاں تقسیم ہونے سے رہ گئیں تھیں جس کو بھٹکل سرکٹ ہاؤس میں محفوظ رکھا گیا تھا۔ اس دوران عوام خدشہ ظاہر کررہے تھے کہ  سواریوں کو تقسیم کئے بغیر یوں ہی رکھے رہیں گے تو سواریوں کو  زنگ لگنا  طئے ہے۔ چونکہ پیر سے بنگلورو میں ودھان سبھا  اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے جارہاہے ،جس میں شرکت کے لئے  رکن اسمبلی سنیل نائک کو  بنگلور جانا ہے، اسی لئے اتوارچھٹی کا دن ہونے کے باوجود مستحقین میں سواریوں کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع  پر تحصیلدار وی این باڈکربھی موجود تھے۔


Share: